جالندھر،10/جنوری (آئی این ایس انڈیا) بی جے پی جالندھر میں پنجاب کی کیپٹن امریندر سنگھ حکومت کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔ جالندھر کی کمپنی باغ چوک میں بی جے پی قائدین نے ریاست کے بگڑتے امن و امان کے خلاف بڑے پیمانے پر دھرنا شروع کردیا ہے۔ اس دوران کچھ کسانوں نے بی جے پی قائدین کے احتجاج میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے بی جے پی کے احتجاج میں گھسنے کی کوشش ناکام کردی۔
بی جے پی رہنما اتوار کے روز جالندھر میں کانگریس حکومت کیخلاف امن و امان کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، ان مظاہروں پر احتجاج کرتے ہوئے کسان ریلی کے مقام پرپہنچ گئے۔ بی جے پی کارکنان اور کسان آمنے سامنے آنے سے صورتحال کشیدہ ہوگئی۔ پولیس نے کسانوں کو 100 میٹر پہلے ہی بی جے پی کے مظاہرے میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے روک دیا ہے۔